محترم درخواست گزار:
اپنی درخواست شروع کرنے سے پہلے آپ کے پاس مندرجہ ذیل دستاویزات کی اسکین کاپیاں / واضح نظر آنے والی تصاویر ہونی چاہئیں
- مکمل چہرے کے ساتھ تصویر
- شناختی کارڈ کا سامنے والا حصہ
- شناختی کارڈ کا پچھلی طرف والا حصہ
- تازہ ترین تعلیمی ڈگری / سر ٹیفکیٹ ( اگر اور جو بھی لاگو ہوتا ہے ): میٹرک ، انٹرمیڈیٹ ، بیچلرز ، ماسٹرز ، پی ایچ ڈی وغیرہ ( اگر قابل اطلاق ہو )
- تجربہ سر ٹیفکیٹ ( اگر قابل اطلاق ہو )
- چیمبر یا تجارتی ادارہ کے ساتھ لائسنس / رجسٹریشن ( اگر قابل اطلاق ہو )
اپنی درخواست شروع کرنے سے پہلے آپ کے پاس مندرجہ ذیل معلومات کا ہونا ضروری ہے:
- قومی ٹیکس نمبر ( لازمی نہیں ہے ) اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو برائے مہربانی دیے گئے لنک پر کلک کرکے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ https://iris.fbr.gov.pk/
- آپ کے موجودہ پتے پر بجلی کے بل کا صارف شناخت نمبر
- آپ کے موجودہ آفس ایڈریس پر بجلی کے بل کا صارف شناخت نمبر ( اگر قابل اطلاق ہو )
- آپ کے نام پر رجسٹرڈ کسی بھی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ( اگر قابل اطلاق ہو )
- نئے کاروبار کی صورت میں ماہانہ کاروباری آمدنی، کاروباری اخراجات، گھریلو اخراجات اور دیگر آمدنی کا تخمینہ مہیا کرنا ہوگا۔
- موجودہ کاروبار کی صورت میں ماہانہ کاروباری آمدنی، کاروباری اخراجات ، گھریلو اخراجات اور دیگر آمدنی کی حقیقی تفصیلات
- خونی رشتے داروں کے علاوہ دو حوالوں کے نام ، موبائل نمبر اور ان کے شناختی کارڈ نمبر
برائے مہربانی توجہ فرمائیں
- اس درخواست کو شروع کرنے کے لئے آپ کے پاس رجسٹرڈ موبائل نمبر ہونا ضروری ہے جس پر آپ کے ساتھ بینک / پی ایس آئی سی رابطہ کر سکے ۔
- مذکورہ بالا معلومات کی دستیابی کی صورت میں اس درخواست کو مکمل کرنے کے لئے کم سے کم 15 منٹ کا وقت درکار ہو گا ۔
- آپ ایک یا مختلف نشستوں میں فارم مکمل کر سکتے ہیں اور پھر جمع کروا سکتے ہیں
- براہ کرم زیادو سے زیادہ معلومات اپلوڈ کریں جیسے آپ کے پاس مالی کاغذات ، کاروبار کی فزیبلٹی (نمونہ ڈاؤن لوڈ کریں)، آخری 6 ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹ وغیرہ اس سے آپ کی درخواست کا بہتر اندازہ کرنے میں مدد ملے گی ۔
- ایک بار فارم جمع کروانے کے بعد آپ کی درخواست کا رجسٹریشن نمبر (ARN) اسکرین پر ظاہر ہو گا اور آپ کو ایس ایم ایس بھی موصول ہو گا پراہ کرم اسے محفوظ رکھیں
- اپنے درخواست رجسٹریشن نمبر (ARN) کے ساتھ قریب ترین بنک آف پنجاب (BOP) کی کسی بھی برانچ میں تشریف لے جائیں جہاں مبلغ 2000 روپے پراسیسنگ فیس جمع کروانے کے بعد آپ کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی جائے گی
- بنک آف پنجاب کی قریبی برانچ کو تلاش کرنے کے لئے براہ کرم اس لنک کو ملاحظہ کریں (https://www.bop.com.pk/Branch-Network)
- آپ کے درخواست کے عمل کے اگلے مرحلے میں منتقل ہونے کے بعد آپ کو ایس ایم ایس موصول ہو گا، تا ہم آپ اس لنک پر اپنی درخواست کی حیثیت کی جانچ بھی کر سکتے ہیں (https://rozgar.psic.punjab.gov.pk)
- نئی درخواست صرف اسی صورت میں دی جا سکتی ہے کہ اگر آپ کی پہلی درخواست مسترد کر دی گئی ہو یا آپ نے پہلے حاصل کیا ہوا قرضہ مکمل طور پر واپس کر دیا ہو
دستاویزات کا فارمیٹ